16 جون 2010 - 19:30

عراق کے وزیر اعظم نے حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے تعلق سے اقوام متحدہ کے موقف پرتنقید کی ہے ۔

 نوری المالکی نے جنہیں نواسی سیٹیں ملی ہیں کہا عراق کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نےانتخابات میں دھاندلی پرمنفی رویہ اپنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرترغیب دلاتا۔

یادرہے اقوام متحدہ کے نمائندے نے عراق کے حالیہ عام انتخابات کی صحت مندی کی تائيد کرتےہوئے امیدواروں سے کہا ہے کہ نتايج کو تسلیم کرلیں۔ 

 عراقی الیکش کمیشن کے مطابق ایاد علاوی کے اتحاد العراقیہ کو اکانوے سیٹیں اور نوری المالکی کے اتحاد کو نواسی سیٹیں ملی ہیں لیکن عوام اور بعض گروہوں کے احتجاج کے پیش نظرالیکشن کمیشن میں شکایات کا جائزہ لئے جانے کے امکان کے پیش نظر اعلان شدہ نتائج میں تبدیلی آسکتی ہے ۔  .......

152/